لاہور 30 جولائی(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور آپ کو اور دیگر اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔