گوجرانوالہ( آن لائن) گوجرانوالہ سے لیگی ارکین اسمبلی کے خفیہ اثاثوں کی تفصیلات کی انکوائری مکمل، انکوائریز کو نیب کو بھجوائے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتلایا ہے کہ گوجرانوالہ کے اراکین اسمبلی کے خفیہ اثاثوں کی تفصیلات مختلف خفیہ اداروں نے مکمل کرلی ہے اور بعض اراکین اسمبلی پر حکومتی جائیدادوں کو بے نامی جائیداد کے حوالے سے قبضہ کرکے فروخت کرنے
کا بھی الزام ہے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ خفیہ انکوائریوں کی رپورٹ نیب کو بھی بجھوائے جانے کا مکان ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خفیہ اداروں کی طرف سے کی گئی انکوائریوں میں لیگی اراکین اسمبلی سابقہ و موجودہ گزشتہ دس سالوں کا ریکارڈ اکٹھا کیا گیا ہے اور چند اراکین اسمبلی کے گزشتہ تیس سالوں کا ریکارڈ جس میں حکومتی جائیدادوں پر قبضہ اختیارات کا ناجائز استعمال شامل ہے