پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکپتن اراضی الاٹمنٹ کیس: اینٹی کرپشن ٹیم نے نواز شریف کا ابتدائی بیان قلمبند کرلیا،نوازشریف کے حیرت انگیز جواب

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکپتن اراضی الاٹمنٹ کیس میں اینٹی کرپشن ٹیم نے نواز شریف کا ابتدائی بیان قلمبند کرلیا۔ سابق وزیر اعظم سے ایک گھنٹہ تحقیقات کی گئی۔ اینٹی کرپشن نے نواز شریف کو 9 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے 1985 کے کاغذات نواز شریف کے سامنے رکھے۔ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا 34 سال پرانے کاغذات ہیں مجھے کچھ یاد نہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے سوال کیا کیا الاٹمنٹ کے لئے اخبار میں اشتہار دیا تھا، زمین کن بنیادوں پر الاٹمنٹ کی گئی، کن کن افسران کو

الاٹمنٹ کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔ میاں نواز شریف نے جواب دیا کہ بہت پرانا کیس ہے مجھے کچھ یاد نہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے سوال کیا کن بنیادوں پر دیوان قطب کو زمین الاٹ کی گئی۔ جس پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے بہت پرانا کیس ہے مجھے کچھ یاد نہیں، میں نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے تھے مگر تفصیلات یاد نہیں، میں نے آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر ہی کام کیا، کبھی اختیارات سے تجاوز نہیں کیا اور پاکستان کی خدمت کی ہے۔ اینٹی کرپشن ٹیم بیان قلمبند کرنے کے بعد جیل سے روانہ ہوگئی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…