پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے الٹی میٹم کے باوجود شریف خاندان نے گنا کاشتکاروں کو ڈیڑھ ارب کی ادائیگی نہیں کی،سنگین الزامات عائد

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود شریف خاندان کی تین شوگر ملوں نے گنا کے کاشتکاروں کو ڈیڑھ ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی ہے۔ نادہندگان شوگرملوں میں سرفہرست رمضان شوگر مل چنیوٹ ہے جس کے مالکان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف ہیں۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حکومت پنجاب کو حکم دیا تھا کہ 30 جولائی 2019 ء تک گنا کے تمام کاشتکاروں کو ادائیگیاں کی جائیں اور ادائیگی نہ کرنے والے شوگر مل مالکان کے خلاف

حکومت پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کارروائی کرے۔ عدالتی فیصلے کو دو ہفتے کا وقت گزر گیا ہے جبکہ عدالت کی طرف سے جاری کئے گئے شیدول کا اج 30 جولائی آخری روز تھا لیکن شوگر ملیں کسانوں کے ڈیڑھ ارب ادا نہ کیا ہے اور نہ ہی عدالتی فیصلے کو کوئی اہمیت دی ہے جبکہ حکومت پنجاب بھی عدالتی فیصلے پر من و عن عمل درآمد کرانے میں سرگرم دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ پنجاب کی صرف شریف خاندان کی ملکیتی شوگرملوں نے کسانوں کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں۔ رمضان شوگر مل نے کسانون کے 58 کروڑ روپے دباء رکھے ہیں جبکہ شریف خاندان کی ایک اور شوگر مل العریبیہ نے 39 کروڑ پچاس لاکھ روپے کی ادائیگی کرنی ہے جبکہ شریف خاندان کی تیسری شوگر مل عبداللہ شوگر مل نے بھی کسانوں کو بیس کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء ذکاء اشرف کی ملکیتی شوگر مل کے ذمے چار کروڑ 88 لاکھ روپے واجب الادا ہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنماء ہمایوں اختر خان کی ملکیتی تاندالیانوالہ شوگر ملنے کسانوں کو سات کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔ عدالت کے حکم پر عمل نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت صرف حکومت پنجاب ہی کارروائی کر سکتی ہے تاہم پنجاب کے کیبن کمشنر شریف خاندان کے ذاتی ملازموں میں سے ایک ہیں لیکن کمشنر اپنی مٹھی گرم ہونے کے بعد کسانوں کی مددکے لئے نہ کوئی قانون کو حرکت میں لا رہے ہیں اور نہ کوئی کارروائی کرنے میں سنجیدہ ہیں۔ موجودہ کیبن کمشنر پنجاب شریف خاندان کے وفادار اور کرپٹ مافیا کا باقاعدہ حصہ ہیں

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنے کیبن کمشنر کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے جبکہ دپٹی کمشنر چنیوٹ بھی رمضان شوگر مل کے ستائے ہوئے غریب کسانوں کی مدد نہیں کررہے ہیں کیونکہ رزانہ سینکڑوں کسان ڈی سی آفس کے باہر مظاہرہ کرکے خالی ہاتھ گھر چلے جاتے ہیں جبکہ ڈی سی شریف خاندان کی وفاداری کا بھرم قائم رکھے ہوئے ہیں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف بھی عدالت عظمیٰ کو نوٹس لینا چاہیے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…