اسلام آباد (آن لائن) پاکستان وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے بعد دونوں ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ دینے کیلئے لائحہ عمل پر کام کررہا ہے، اہم سفارتی ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی یقین دہانی پر دیگر اہم شعبوں میں تیز ی سے کا م جاری ہے۔ وزارت خارجہ کے اہم ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران امریکہ میں موجود پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ساتھ ہونے والے ملاقات کے بعد
امریکی تاجروں نے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ امید ہے کہ امریکی تاجروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع کے حوالے مختلف لائحہ عمل پر بات چیت ہوگی۔واضع رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران انہیں پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی تھی۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں افغانستان میں قیام امن اور استحکام کیلئے اپنا کردار موثر طریقے سے ادا کررہا ہے اور امریکہ اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ جنوبی ایشیاء میں امن واستحکام کیلئے افغانستان میں امن کا قیام ناگزیر ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران دوٹوک الفا ظ میں واضع کیا تھا۔وزیراعظم نے امریکی صدر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، امریکہ سمیت عالمی برادری بھی افغانستان مسئلے کے سیاسی حل پر متفق ہوچکی ہے۔ وزارت خارجہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے اور امریکہ نے دفاعی شعبے میں تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اس سلسلے میں بہت جلد پاکستان افغانستان کے تحفظات دورے کرے گا اور افغان صدر اشرف غنی کے دورہ امریکہ سے افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان میں گفتگو کے دوران بہت سے تحفظات دورہ کرچکے ہیں۔تاہم اس سلسلے میں آئندہ ہفتے مزید ملاقات متوقع ہیں۔ شمیم محمود