کوئٹہ(آن لائن)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بزرگ اور معمر شہریوں کیلئے بینکوں میں انگوٹھا لگا نے سے مستثنیٰ قرار دے دیا مگر کوئٹہ میں قائم بینکوں معمر شہریوں کو انگوٹھا لگانے سے مستثنیٰ قرار نہیں دے رہیں ریٹائرڈ ملازمین اپنی پنشن لینے میں بینک ٹال مٹول سے کام لیکر ان پیسوں پر جوسود آتا ہے ان کو بینک میں واپس کردیا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بزرگ اور معمر شہریوں کیلئے بینکوں میں انگوٹھا لگانے سے مستثنیٰ قرار دے دیاجس سے
شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تاہم کوئٹہ کے بینکوں میں اب تک بزرگ شہریوں کو اس متعلق مستثنیٰ قرار نہیں دیا اور پانچ چھ دن بزرگ شہریوں کو بینک آنے پر مجبور کرردیتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جو ان کے اکاؤنٹ میں جو پیسے آجاتے ہیں ان پرسود لیکر بینک میں واپس کر لیا جاتا ہے کوئٹہ کے شہریوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ بزرگ شہریوں کو اس معاملے پر استثنیٰ دینے سے فوری طور پر قرار دیا جائے ورنہ ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔