بورے والا(آن لائن)ایڈیشنل سیشن جج بورے والا نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے شوہر کو قتل کرنے والی بیوی اور سوتیلی والدہ کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔دونوں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی بھی سزا سنادی، بیوی کے مبینہ آشنا کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔دونوں مجرمین نے مقتول کو زہر دیکر قتل کے بعد لعش کو آگ لگا کر شارٹ سرکٹ کا ڈرامہ رچایا تھا۔تفصیلات کے مطابق 15 ماہ قبل تھانہ گگو منڈی کے نواحی گاؤں 173/ ای بی میں سکول ٹیچر لیئق احمد کو اسکی سوتیلی والدہ شبانہ بی بی اور بیوی سدرہ بی بی نے اپنے
مبینہ آشنا سے ملکر اسکی جائیداد ہتھیانے کے لئے زہریلی دوا پلا کر بیہوش ہونے پر کلہاڑی سے قتل کرنے کے بعد اسے تیل چھڑک کر گھر میں ہی آگ لگا دی تھی اور بعد ازاں موبائل چارجر کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کا ڈرامہ رچایا تھا تھا گگو منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے شک کی بنا پر دونوں کو گرفتار کیا تو انہوں نے دوران تفتیش اقرار جرم کر لیا جسکی سماعت کے بعد آج ایڈیشنل سیشن جج بورے والا حفیظ اللہ نے جرم ثابت ہونے پر سفاک بیوی سدرہ اور سوتیلی والدہ شبانہ کو سزائے موت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔