ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اسفندیار ولی خان نے وزیر اعظم عمران خان کو مناظرے کا چیلنج کردیا،دوٹوک اعلان

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کا دہرا معیار رائج ہے، ملک کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، جس دن ملک سے مڈل کلاس ختم ہو گئی تو خونی انقلاب سے کوئی نہیں بچا سکے گا، روزنامہ شہباز پشاور کی دوبارہ اشاعت کے آغاز پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے،اے این پی آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے اور سب سے پہلے باچا خان نے 1924میں پختونوں میں بیداری کیلئے

پختون میگزین کا اجراء کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافت اور صحافی برادری انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں اور میڈیا پر قدغن لگا کر حکمران میڈیا ہاؤسز کو اپنے مخصوص مفادات اور سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قلم کا تقدس بھی پامال کر ڈالا ہے،سینئر صحافی اور معلم عرفان صدیقی کی گرفتاری اور ریمانڈ حکومت کے مکروہ چہرے کی عکاسی کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس انتخابی عمل پر نگاہ رکھنے والے عالمی ادارے نے پاکستان میں ہوئے 2018 کے عا م انتخابات کے بارے میں اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہاں سیاسی مباحث کے لیے بطور پلیٹ فارم میڈیا کے بنیادی کردار کو دھمکی آمیز ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے روکا گیا، نتیجتاً صحافت پر خود ساختہ پابندیاں عائد ہوئیں اور انتخابات کی کوریج متاثر ہوئی، یوں صحافت کو کھوکھلا بنا کر انتخابات کی غیر متعصب جانچ پر سوالیہ نشان لگا دیا گیا، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب تحریک انصاف کو بھی مکافات عمل کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ ملک انتہائی مخدوش حالت میں ہے، تحریک انصاف میں کوئی ایک بھی ایسا شخص نہیں جو کسی وزارت کو چلانے کا اہل ہو،انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقام کا دور دورہ ہے، نیب تحریک انصاف کی چھتری تلے آنے والوں کو فرشتہ ڈکلیئر کر کے سیاسی مخالفین کو گھیر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ زرداری کی بہن جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو سکتی ہے تو

علیمہ باجی کے راستے میں کون رکاوٹ ہے، اسفندیار ولی خان نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آئیں اور میرے ساتھ قرآن پاک پر حلف اٹھائیں کہ کس کے اثاثوں میں اضافہ یا کمی ہوئی، انہوں نے کہا کہ میرے ملائشیا اور دبئی میں ہوٹلوں و جائیدادوں کے دعوے کرنے والے کچھ تو ثابت کریں اور عمران خان بتائیں کہ ان کے پاس والدہ کے علاج کیلئے تو پیسے نہیں تھے آج وہ ارب پتی کیسے بن گئے،انہوں نے کہا کہ ملک کو پری پلان طریقے سے دیوالیہ کیا گیا ہے اور

یہ سب مخصوص ایجنڈے کے تحت ہو رہا ہے، مہنگائی کے ذریعے غربت کی بجائے غریبوں کو ختم کرنے کے پلان پر عمل درآمد جاری ہے،قرضوں پر لعنت بھیجنے والا شخص دنیا بھر میں کشکول لئے بھکاری بن کر پھر رہا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں جتنا قرضہ سابق حکومتوں نے لیا اس سے دوگنا قرضہ صرف موجودہ ایک سال میں لیا گیا ہے، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک نے زور پکڑ لیا ہے اور عنقریب موجودہ نااہل،نالائق اور سلیکٹڈ حکومت سے قوم کو نجات مل جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…