اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے فنانس ایکٹ کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی وضاحت کا سرکلر جاری کر دیا۔آرڈیننس میں غیر ملکی اثاثہ جات اور بیرون ملک چھپائے گئے اثاثہ جات کی تعریف شامل کی گئی ہے۔سرکلر کے مطابق بیرون ملک چھپائے گئے اثاثہ جات کی مالیت پر 200فیصد جرمانہ عائد کیا جا سکے گا،بیرون ملک اثاثہ چھپانے والوں کے فرار کے شک پر مقامی اثاثے 4ماہ تک کیلئے ضبط کیے
جا سکیں گے۔ سرکلر کے مطابق،بیرون ملک اثاثہ جات کی مالیت غلط ظاہر کرنے پر تین لاکھ جرمانہ اور 5 لاکھ قید کی سزا ہو سکے گی،بیرون ملک اثاثہ چھپانے کی معاونت کرنے والوں کیخلاف تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔سرکلر کے مطابق رئیل سٹیٹ آمدن پر ٹیکس شرح بھی جاری کر دی گئی ہے، سرکلر کے مطابق پلاٹ پر آٹھ سال اور مکان کی چار سال کے دوران فروخت پر 75 منافع پر گین ٹیکس وصول کیا جائے گا۔