پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

قوم کی لوٹی رقوم کی واپسی جاری،نیب نے دو اہم شخصیات کی جانب سے 2 ارب روپے سے زائد کی ”پلی بارگین“منظور کرلی،تفصیلات جاری

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں 2 ارب 12 کروڑ روپے پر مشتمل پہلی پلی بارگین منظور کرلی۔واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب عرفان نعیم منگی جعلی اکاؤنٹس کیس کی نگرانی کررہے ہیں اور یہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی پہلی ریکوری ہوگی جو نیب کریگا اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں

ملوث عوامی عہدہ رکھنے والے شخص، قانونی شخصیت اور دیگر کے خلاف سندھ نوری آباد پاور کمپنی اور سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (ایس ٹی ڈی سی) کے منصوبوں میں ٹیکنومین نیٹک پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کو غیر قانونی فائدہ دینے اور فنڈز کے غلط استعمال سے متعلق تحقیقات میں پلی بارگین کی رقم وصول کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق ٹیکنومین نیٹکس، سندھ نوری آباد پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ، سندھ نوری آباد پاور کمپنی لمیٹڈ فیز 2 کے ڈائریکٹرز اور ملزم آصف محمود اور عارف علی سرکاری افسران اور دیگر کی ملی بھگت سے سندھ میں بجلی کی پیداواری منصوبوں میں کرپشن، اضافی شرح میں ملوث پائے گئے،نیب کے مطابق تحقیقات کے دوران دونوں ملزمان نے نیب حکام کو 2 ارب 12 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی درخواست جمع کروائی تھی، جسے نیب نے منظور کرتے ہوئے حتمی منظوری کیلئے نیب تفتیشی ٹیم درخواست احتساب عدالت میں جمع کرائے گی۔احتساب کے ادارے کے بیان میں کہا گیا کہ نیب راولپنڈی چیئرمین کے وژن کو سامنے رکھتے ہوئے ملزم حیثیت سے قطع نظر میرٹ پر تمام کرپشن کیسز کو مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…