پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

جائیدادیں کس نے تحفے میں دیں؟امیر ترین رکن اسمبلی بلاول زرداری کانمبربھی آگیا، بُری طرح پھنس گئے،دھماکہ خیز اقدام

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جائیدادیں کس نے تحفے میں دیں؟ الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو سے وضاحت مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے جمع کرائی گئی دستاویز میں اسلام آباد میں پانچ جائیدادیں اور دبئی میں ولا تحائف میں ظاہر کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے بلاول بھٹو زرداری کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وضاحت دیں کہ

یہ جائیدادیں کس نے تحفے میں دیں۔ بلاول سے غیر ملکی کمپنی میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن نے آصف زرداری سے بھی ان کے اثاثوں میں کمی سے متعلق وضاحت مانگ لی ہے۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویز میں آصف زرداری کے اثاثوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بارہ فی صد کمی کی نشاندہی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے رواں ماہ کے اوائل میں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی تھیں۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری 66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدرآصف زرداری کے پاس ایک کروڑ روپے مالیت کے گھوڑے اور دیگر جانوروں سمیت ایک کروڑ 66 لاکھ روپے کا اسلحہ بھی ہے۔چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو امیر ترین اراکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔ ان کے پاس ایک ارب 54 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں،ان کے دبئی کے دو ولاز میں شیئرز ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…