لاہور(این این آئی) آمد ن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت، نیب لاہور نے اہم ریکارڈ کے حصول کے لیے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے دفاتر کے سرچ وارنٹ حاصل کر لیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے سرچ وارنٹ گلبرگ اور کیولری گراؤنڈ میں موجود دفاتر کی تلاشی کے
لیے حاصل کیے گئے ہیں۔ نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگر کیخلاف اہم ریکارڈ حاصل کرنا ہے، ملزمان دوران تفتیش تعاون نہیں کر رہے۔عدالتی حکم نامہ وصول ہونے پر نیب نے 2 جگہ چھاپہ مارا اور دونوں جگہوں سے اہم ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔