پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ کا اجلاس،کریمنل سے کریمنل جیسا سلوک ہوناچاہیے،وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی بارش کے بعد کراچی کی صورتحال، اسلام آباد ماسٹر پلان، احتساب، روٹی کی قیمت اور تحائف فنڈز پر توجہ مرکوز رہی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر احتساب کے عمل کو مزید موثر اور سخت بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کریمنل سے کریمنل جیسا سلوک ہوناچاہیے،

سندھ حکومت کو اربوں روپے دئیے لیکن عوام کو سہولیات نہیں ملیں، کراچی میں سیوریج اور صفائی کا نظام نہ ہونے سے عوام کی زندگی اجیرن ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندررونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر احتساب کے عمل کو مزید موثر اور سخت بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کریمنل سے کریمنل جیسا سلوک ہونا چاہئے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزیراعظم کی اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں دلچسپی، پلان کوجلد مکمل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دو رروز بعد اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر اہم اجلاس بلا لیا، وزیر اعظم نے ہدایت کہ اسلام آباد کے پوش علاقوں میں بلند عمارات کو ترجیح دی جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سیکٹر جی سکس جیسے مرکزی علاقے میں ہائی رائز بلڈنگز اور شاپنگ سنٹر بنائے جائیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پوش سیکٹر کے دیگر علاقوں میں زمیں کا مناسب استعمال کیا جائے، باقی اراضی کو کھلا چھوڑا جائے،اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں بھی اپارٹمنٹس بنانے کا پلان ترتیب دیاجائے۔وزیر اعظم نے کہاکہ سلمز میں بلڈنگ کے بعد باقی اراضی کا کمرشل استعمال کیا جانا چاہئے،غریبوں کو گھروں کو سہولت فراہم کرنے میں بہت سنجیدہ ہوں۔ کراچی میں بارشوں کے بعد نقصانات پر وزیراعظم نے اظہار تشویش کیااور کہا کہ سندھ حکومت کو اربوں روپے دئیے لیکن عوام کو سہولیات نہیں ملیں، کراچی میں سیوریج اور صفائی کا نظام نہ ہونے سے عوام کی زندگی اجیرن ہے۔کابینہ نے تحائف اور انٹرٹینمنٹ کی مد میں 4 لاکھ روپے کی حد کا بل واپس لے لیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…