اسلام آباد(نیوزڈیسک)”پیسے دو۔۔ابو لو۔۔ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، سوشل میڈیا صارفین نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے فالورزکے ہوش اُڑادیئے،دلچسپ صورتحال، تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر ”پیسے دو۔ ابو لو“ کا نیا ٹرینڈ سامنے آیا ہے اور مختصر ہی عرصے میں یہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے ، سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز،نوازشریف اور بلاول زرداری اور آصف علی زرداری کی تصاویر اور میمز شیئر کرتے ہوئے کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب کرنے اور ان سے قوم کی لوٹی ہوئی
رقوم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے ،واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جیل میں قید ہیں نوازشریف کو سزا بھی سنائی جاچکی ہے اور آصف علی زرداری پر بھی سنگین الزامات ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا پر سابق حکمرانوں سے لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی کی مہم بڑے پیمانے پر چل پڑی ہے سوشل میڈیا صارفین نے ”پیسو دو۔ ابو لو“ کا ٹرینڈ استعمال کرتے ہوئے دلچسپ اندازمیں مطالبات کئے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ ہماری رقم واپس کرو اور ابو لے لو،ایک اور صارف نے مری میں گورنمنٹ ہاﺅس پر ساٹھ کروڑ روپے کے اخراجات کی خبر شیئر کرتے ہوئے نوازشریف اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”حضور ! یہ ہیں وہ ذرائع جن سے ہم نے پاکستان کو ہزاروں ارب کا مقروض کیا“ایک اور صارف نے لکھا کہ اتناتو ہمارے ملک کو دہشت گردی نے تباہ نہیں کیاجتنا ان کرپٹ حکمرانوں نے کیا،ایک اور صاف نے سلمان شہباز کی کمپنی کے ملازم ملک مقصود کے اکاﺅنٹس سے شریف فیملی کو تین ارب تیس کروڑ کی منتقلی کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ”ایسا صرف اس فیملی میں ہی دیکھنے کو ملے گا،بیٹے نے باپ کو تنخواہ پر رکھا،شوہر بیوی سے اجرت لیتاہے،اور ملازم کے اکاﺅنٹ میں پیسے مالک نہیںبلکہ مالک کے اکاﺅنٹ میں پیسے ملازم بھیجتاہے۔
The damages done by both of them to our country are worse than the damages done by terrorism #PaisayDoAbbuLo pic.twitter.com/Kuay4yrJPf
— AZ (@AZ_Anjani) July 30, 2019
We want corruption free Pakistan #PaisayDoAbbuLo pic.twitter.com/LT90ihAefs
— Kashif Mehboob (@iKashifMehboob) July 30, 2019
Times up for the corrupt politicians, accountability must be accross the board !#PaisayDoAbbuLo pic.twitter.com/X0qZ2MnoGq
— IK (@IKOfficialsPK) July 30, 2019