اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے پنجاب میں پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمات کے اندراج پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احتجاج جرم ہے تو عمران خان پوری قوم کے خلاف پرچہ کٹوائیں۔ منگل کو ایک بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ عمران خان نے احتجاج کے لئے کنٹینر دینے کا اعلان کیا تھا اور آج احتجاج پر مقدمات درج ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف
اور پی پی سینٹرل پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کے خلاف ایف آئی آر قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی فاشسٹ حکومت نے پنجاب میں اپوزیشن کے 58 افراد کو احتجاج کرنے کی پاداش میں مقدمے میں نامزد کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے احتجاج کرنے کے“جرم”میں مجموعی طور پر لاہور میں دوہزار افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پرامن مظاہرین پر مقدمات سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان عوامی احتجاج سے خوف کا شکار ہیں، شیری رحمان