اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت ، نیب نے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے شواہد حاصل کر لئے ،مختلف بینک اکاؤنٹس سے ضبط شدہ 50 کروڑ کی رقم حکومت کو منتقل

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیب لاہور نے اسحاق ڈار کیخلاف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے شواہد حاصل کر لئے۔ نیب کے مطابق اسحاق ڈار کیخلاف منی لانڈرنگ کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔سابق وزیر خزانہ ملزم اسحاق ڈار کے مختلف بینک اکاؤنٹس سے ضبط شدہ 50 کروڑ روپے کی رقم صوبائی حکومت کو منتقل کر دی گئی ہے۔نیب نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے 50 کروڑ کی خطیر رقم بینک الفلاح، حبیب بینک لمیٹڈ

اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کے اکاؤنٹس سے ضبط کیں جو قومی خزانے میں جمع کروا دی گئی۔ چند روز قبل نیب لاہور کی جانب سے اسحاق ڈار کا گلبرگ میں واقع 5 کنال رقبہ پر محیط بنگلہ بھی بحق سرکار ضبط کر لیا گیا۔نیب لاہور کی جانب سے حکومت پنجاب کو پابند کیا گیا ہے کہ مذکورہ بنگلہ کو فروخت کرکے حاصل ہونیوالی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جائے۔بنگلہ کی موجودہ مالیت کا تخمینہ 12 سے 15 کروڑ لگایا جاتا ہے۔اسحاق ڈار کے خلاف جاری کیس میں عنقریب چند مزید اہم پیشرفت ہونیکی توقع بھی کی جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…