منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی گاڑی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز سے چوری،جانتے ہیں گاڑی کس کے نام پر رجسٹرڈ ہے؟

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی نئی ڈبل کیبن گاڑی ’ویگو‘ چوری ہوگئی۔ گاڑی منگل کی صبح سوا 8 بجے کے قریب ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز سے چوری کی گئی تاہم فی الحال فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج نہیں کروائی گئی اور نہ ہی پولیس کو گاڑی کا انجن اور چیسز نمبر فراہم کیا گیا۔خالد مقبول صدیقی کی ویگو گاڑی بہادر آباد مرکز کے باہر کھڑی تھی یہ گاڑی

ایم کیو ایم پاکستان کی فلاحی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر رجسٹرڈ ہے اوراسے کچھ عرصے قبل ہی خریدا گیا تھا۔دوسری جانب پولیس نے ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز کے باہر لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرتے ہوئے گاڑی کی تلاش شروع کردی۔خیال رہے کہ خالد مقبول صدیقی کا شمار ایم کیو ایم کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے اور متحدہ رابطہ کمیٹی نے فروری 2018 میں ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی کنوینرشپ سے ہٹا کر خالد مقبول صدیقی کو پارٹی کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…