ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عافیہ صدیقی کی شکیل آفریدی کے بدلے میں رہائی، عمران خان کے دورہ امریکہ میں کیا ہوا؟ ڈاکٹر شاہد مسعود اور نجم سیٹھی کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے کو پیچیدہ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ جب ڈاکٹر عافیہ صدیقی لاپتہ ہو گئی تھیں تو میں نے ہی خبر بریک کی تھی اور عافیہ صدیقی کیس کو میں نے بہت زیادہ فالو کیا ہے، پاکستان کے اندر موجود شخصیات کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس خراب کرنے میں بڑاکردار ہے۔

معروف صحافی نے کہاکہ جمہوری دور میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کیا گیا، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی نجم سیٹھی نے امریکہ اورپاکستان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں موجود صحافیوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق سوال کو وزیراعظم عمران خان نے نظرانداز کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوام کا ایک حصہ عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانا چاہتاہے، یہ بھی کہا گیا کہ عافیہ صدیقی کو شکیل آفریدی کے بدلے رہا کرایا جائے، معروف صحافی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی امید اس موقع پر نہیں رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نہ یہ امید رکھیں کہ عافیہ صدیقی جلد رہا ہو جائے گی اور نہ ہی یہ توقع رکھیں کہ شکیل آفریدی کو پاکستان امریکہ کے حوالے کر دے گا، انہوں نے کہا کہ یہ صرف اسی صورت ہو سکتا ہے کہ اگر پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات ویسے ہو جائیں جیسے تعلق کی بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کر رہے ہیں کہ ہم مستقبل میں ایسے تعلقات بنائیں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر ایک دوسرے سے کئے گئے وعدے پورے ہوں تو پھر تعلقات ٹھیک ہو جائیں گے اور قیدیوں کا تبادلہ بھی اسی دوران ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…