جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

 سابقہ حکمران  یہ کام کردیں،اس کے بعد لندن جائیں یا امریکہ! حکومت نے بڑی پیشکش کردی

datetime 29  جولائی  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ  سابقہ حکمران ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس  کردیں اس کے بعد لندن جائیں یا امریکہ‘ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کامیاب امریکہ نے پوری  دنیا میں پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردیئے ہیں اب ڈو مور کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی پاک فوج پر فخر ہے،

پاکستانی فوج کے دس جوان ملک میں امن قائم رکھنے کی لئے اپنی جانوں کے نذرانے دیتے ہیں ، پوری قوم کو فخر ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ بہت کامیاب رہا ہے انہوں نے  کہا کہ سابق وزیراعظم نے چار لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر خرچ کرکے اپنے خاندان کے ساتھ پرائیویٹ جہاز میں امریکہ کا دورہ کیا اور کچھ بھی حاصل نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان پر دباؤ بڑھانا شروع کیا اسی طرح سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکہ کو ڈرون حملے کرنے کی جاازت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قربانیوں کے باوجود پاکستان کو مسائل درپیش تھے کیونکہ اس وقت ہماری لیڈر شپ کرپٹ تھی مگر آج عمران خان امریکہ کے دورے پر گئے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں عالمی سطح پر اجاگر کیں۔ انہوں نے کہا کہ جو وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر تیس ہزار پاکستانیوں نے ان کا استقبال کیا کیونکہ انہیں یقین ہے کہ آج پاکستان میں اب وزیراعظم ہے جو دوسرے ممالک کے حکمرانوں سے آنکھوں میں آنکھیں ڈالر کر بات کی ہے اور اس نے یہ بات امریکہ صدر ترمپ سے ملاقات کے دوران واضح کیا ہے کہ انہوں نے کہا کہ آج      دنیا  میں پاکستان کے وزیراعظم کے دورے سے پاکستانی سبز پاسپورٹ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ آج دنیا میں پاکستان کو عزت اور وقار سے دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ آج ڈو مور کا وقت ختم ہوگیا ہے

عمران خان نے پاکستان کا مقدمہ بہتر انداز میں لڑا ہے جس پر پوری قوم نے وزیراعظم کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہا  کہ سابق حکمرانوں نے آج تک لوٹے ہوئے پیسے کا حساب نہیں دیا جو بھی پیسہ لوٹا ہے اس کا حساب دیں اور واپس کریں اس کے بعد لندن جائیں یا امریکہ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے سابق صدر آصف زرداری کو گزشتہ چار سالوں کے دوران سیکیورٹی کے نام پر سینکڑوں اہلکار اور گاڑیاں فراہم کی گئیں انہوں نے کہا کہ پھوپھو اور ابو کی کرپشن کو چھپانے کیلئے ایوان میں جمہوریت کا راگ الاپنے والے سندھ کو پانی تعلیم اور صفائی نہیں دے سکے اور اپنا حق مانگنے والوں پر ڈنڈے برسائے جاتے ہیں اور انہیں گرفتار کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک جمہوریت ملکی وسائل لوٹنے کا نام ہے  انہوں نے کہا کہ ایوان میں ہمیں غربت کے خاتمے سیاسی نطام ملک کی عزت و وقار کو بہتر بنانے کی ہونی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…