چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد، جہانگیر ترین بھی شبلی فراز کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات پر ناراض،بڑا اعلان کردیا

29  جولائی  2019

ملتان(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بے معنی ہے۔جہانگیر ترین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین سینٹ کو بچانے کیلئے متحرک ہے۔

انہونے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز روایت کے تحت مولانا فضل الرحمان کے پاس گئے تاہم شبلی فراز اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو مولانا کے پاس نہیں جانا چاہیے تھا۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کہاں بنے گا تاہم سیکرٹریٹ نہ بننے کی وجہ مجھے قرار دینا ٹھیک نہیں ہے۔انہوں ے کہا کہ میں نے کبھی بھی لودھراں میں سیکرٹریٹ بنانے کی بات نہیں کی البتہ سیکرٹریٹ ملتان یا بہاولپور میں بنے گا۔زراعت سے متعلق جہانگیر ترین نے کہا کہ ایگری کلچر ایمرجنسی پروگرام جلد منظور ہوجائیگا جبکہ پنجاب میں کپاس کی بہتری کے لیے سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے اور رواں سال کپاس کے کاشت کاروں کو اچھا منافع ملنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کے کاشت کاروں کے مسائل جلد حل کریں گے اور کپاس کی ٹارگٹ قیمت 10 دن میں مقرر کر دی جائے گی تاہم اس وقت کپاس کی قیمت 4 ہزار روپے من ہے،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کپاس کی قیمت کا معاملہ لے کر جائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کپاس کی صنعت کو بحال کرنا وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے، کپاس کی نئی اقسام متعارف کرا رہے ہیں جس سے پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…