منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

سابق صدر زر داری نے جعلی کمپنی بنا کر نیشنل بینک سے ڈیڑھ ارب قرض لیکر ہڑپ کرلیا، احتساب عدالت نے نقول جاری کر دیں،حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  جولائی  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کی نقول جاری کر دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر نے جعلی کمپنی پارتھینون بنا کر نیشنل بینک سے ڈیڑھ ارب قرض لیا۔نیب کے مطابق تفتیش میں ثابت ہوا کہ آصف زرداری نے ساتھیوں سے مل کر کرپشن اور منی لانڈرنگ کی اور جعلی دستاویزات پر قرض لے کر ہڑپ کر لیا۔پارک لین ریفرنس کے مطابق 2009ء میں ڈیڑھ ارب پھر 2012ء میں مزید 80 کروڑ

قرض لیا گیا۔ دھوکا دہی اور فراڈ کے ذریعے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔نیب کے مطابق بطور صدر مملکت آصف زرداری نے نیشنل بینک حکام پر اثرانداز ہو کر قرض لیا۔ آصف زرداری صدارت کے ساتھ پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شئیر ہولڈر بھی رہے، انہوں نے جعلی دستاویزات کے ذریعے ملازمین کے نام نقلی کمپنی پارتھینون بنائی۔احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت 17 ملزمان کو 19 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…