حکمران قادیانیوں کی پشت پناہی چھوڑ دیں،مفتی شہاب الدین پوپلزئی  نے انتباہ کردیا،بڑے اقدام کا اعلان

29  جولائی  2019

تیمرگرہ(آ ن لائن) حکمران قادیانیوں کی پشت پناہی چھوڑ دے اورحکومت ملک میں جاری قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگائے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا دیرلویر میں کنونشن سے مقررین کا خطاب،تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لوئر دیر کے زیر اہتما م ختم نبوت ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

کنونشن سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت خیبر پختونخوا کے امیر مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت قانون میں ترمیم یا تبدیلی کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔قادیانی اس وقت ملک کے لئے زہر قاتل ہیں،اور ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں۔قادیانیوں کے ناپاک چالوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔حکمران قادیانیوں کی پشت پناہی چھوڑدیں۔اور ملک میں جاری قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر مکمل پاپندے لگائے۔ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کراچی کے اسکالر مولانا قاضی احسان احمد نے کہا کہ منکرین ختم نبوت،ملک وملت کے غدار قادیانی پاکستان کے لئے سیکیورٹی ریسک ہیں۔اعلی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فی الفور فارغ کیا جائے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لوئر دیر کے امیر مولانا عمران خان حقانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ہم سب ایک ہیں۔حکومت ائین اور قانون کے باغیوں کا محاسبہ کرے۔ملک خداداد پاکستان کے غیور مسلمان ائین اور قانون کے تحفظ کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نصاب میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے مضامین کوشامل کیا جائے۔کنونشن سے ضلعی امیر مولاناعمران، مولانا،محسن محمود مبارکزی، مولانا سمیع اللہ،مولانا مجیب اللہ،مولانا رشید خان،مفتی کفایت اللہ،مولانا حاجی محمد،مفتی نعیم اللہ قاسمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…