اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

قر با نی کی کھالیں جمع کر نے سے پہلے اب کیا کرنا ہوگا؟ضا بطہ اخلا ق جا ر ی،سختی سے عملدرآمد کے احکامات

datetime 29  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)عیدالاضحیٰ پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتیں سماجی تنظیمیں فلاحی ادارے اور دینی مدارس کراچی سمیت صوبہ سندھ میں قربانی کی کھالیں جمع کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کریں۔کھالیں جمع کرنے والوں کے درمیان سخت مقابلے کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے جو بعض  دفعہ تصا دم کی شکل اختیار کرتی ہے اور بڑے پیمانے پر نقص امن کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے لہذا حکومت سندھ نے مندرجہ ذیل ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے۔

محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے قر با نی کی کھا لیں جمع کر نے کیلئے مندرجہ ذیل ہدا یا ت جا ر ی کی ہیں تا کہ تصا دم اور تقصِ امن سے بچا جا سکے۔اس سلسلے میں کھالیں جمع کرنے کے لیے کمشنر ڈپٹی کمشنر سے پیشگی تحریری اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ کہ اعلا میہ کے مطا بق صرف ان پارٹیوں تنظیموں فلاحی اداروں اور دینی مدارس کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت دی جائے گی جو رجسٹرڈ ہیں اور ضابطہ اخلاق پر دستخط کریں گے اور سختی سے پابند رہیں گے۔ کھالیں جمع کرنے کیلئے کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔گاڑیوں پر لاؤڈاسپیکر جھنڈے لگا کر یا مساجد مدرسوں اور دفاتر سے کسی قسم کا اعلان کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح پوسٹر ز یا بینرز کے ذریعے کھالیں مانگنے کی اجازت نہیں ہوگی۔مندرجہ بالا پابندیوں کا مقصد یہ ہے کہ کھالیں اپنی مرضی سے دینا قربانی کرنے والوں کا بنیادی حق ہے انہیں استعمال کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہئے  اور ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہونا چاہیے۔اعلا میہ میں مزید کہا  گیا ہے کہ گھر گھر جاکر زبردستی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی محلے اور علاقے میں مساجد مدارس اور فلاحی ادارے موجود ہیں لوگ بذات خود اپنی مرضی سے جا کر کھالیں جمع کرا سکتے ہیں۔کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں اداروں اور مدارس کے کارکنان جب کھا لیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کریں تو ان کے پاس اپنا قومی شناختی کارڈ،سروے کا کارڈ اور کمشنر ڈپٹی کمشنر کی طرف سے اجازت نامہ کی نقل ہونی چاہیے۔

بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اختیار ہوگا کہ وہ کھالیں ضبط کرلی۔ ہر ادارہ تنظیم اور مدرسہ اپنے علاقے کے متعلق ڈپٹی کمشنر اور ایس ایچ او کو تحریری طور پر ایک مقام سے دوسرے مقام پر کھالیں منتقل کرنے جا مع کرانے پیشگی جمع کروائے گا تاکہ کھالیں لے کر جانے والی گاڑیوں کو سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔ عیدالاضحیٰ کے تینوں دن کسی قسم کا اسلحہ ڈنڈے لاٹھی یا سلا خیں وغیرہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی اس پابندی کا اطلاق لائسنس یافتہ اسلحے پر بھی ہوگا۔

اس شخص کو نافذ کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے جگہ جگہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو روک کر چیک کریں گے اور تلاشی لیں گے تمام مدارس تنظیم ادارے اور مدارس کے کارکنان کو ہدایت کریں گے کہ وہ اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں بغیر اجازت نامہ کے کھالیں جمع کرنے یا مندرجہ بالا شرائط کے خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ادارے تنظیم اور مدارس کے کارکنان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور کھالیں ضبط کر لی جائیں گی۔درخواست گزاروں کو متعلقہ سیکورٹی اداروں سے سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنا لازم ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…