جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی ڈرائیونگ اتھارٹی کے جاری لائسنس کو متحدہ عرب امارات میں بھی تسلیم کیا جائیگا، بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 29  جولائی  2019 |

اسلا آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مراد سعید نے این ایچ اے کا ریونیو  100 بلین تک لے جانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ملک پر اتنا قرضہ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی وجہ سے ہوا، ماضی میں ٹھیکوں میں کافی شکایات بل ادائیگی سے متعلق ہوتی تھیں، اب ای بلنگ کے ذریعے معاملہ ختم ہو جائیگا،یکم اگست سے پورے پاکستان کی شاہراہوں پر کلین اینڈ گرین پاکستان کی مہم شروع کی جائے گی، آئندہ ہفتے پاکستانی وفد یو اے ای جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ڈرائیونگ اتھارٹی کے جاری لائسنس کو یو اے ای میں بھی تسلیم کیا جائیگا، پاکستان ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پیر کو وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ای بلنگ سسٹم کا افتتاح کیا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات جواد رفیق بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ این ایچ اے میں ای بلنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال مکمل ہونے جا رہا ہے اور ہم نے ادارے میں کون سی اصلاحات لائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم ساتھ ساتھ شفافیت لا رہے ہیں اور احتساب کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے 100 روزہ پلان میں ای بلنگ شامل تھا جس کا آج آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں ٹھیکوں میں کافی شکایات بل ادائیگی سے متعلق ہوتی تھی، اب ای بلنگ کے ذریعے یہ معاملہ ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ای بلنگ سے کمیشن کلچر کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے میڈیا اور عوام کے سامنے یہ منصوبہ رکھ دیا ہے جس کا عوام احتساب کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ این ایچ اے میں 700 کروڑ سے زائد رقم ریکوری کر چکے ہیں، این ایچ اے کا ریونیو بڑھے گا اور 100 بلین تک پہنچاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ 43 بلین ریونیو میں اضافہ ہوا، 448 کنال زمین واگزار کروائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یکم اگست سے پورے پاکستان کی شاہراہوں پر کلین اینڈ گرین پاکستان کی مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک پر اتنا قرضہ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی وجہ سے ہوا،

وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کا سبق دیا اور اس پر عمل کیا گیا، آپ نے ملک کو لوٹا تھا اور ہم نے نیب کو دستاویزات فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ این ایچ اے کے تمام ملازمین کی تفصیلات این ایچ اے کی ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین سے متعلق تقرر اور تبادلے سمیت کتنی جائیداد اور کتنے اثاثوں کے مالک ہیں،اب ہم پاکستان کے صوبے میں ڈرائیونگ اتھارٹی قائم کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم یو اے ای کے ساتھ ملکر اس منصوبے کو آگے لے کر چلیں گے،آئندہ ہفتے پاکستانی وفد یو اے ای جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ڈرائیونگ اتھارٹی کے جاری لائسنس کو یو اے ای میں بھی تسلیم کیا جائیگا۔ وفاقی زیر نے کہاکہ یو اے ای کا ڈرائیونگ لائسنس کا نظام پاکستان میں متعارف کرانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، قبائلی اضلاع میں پر امن انتخابات کا عمل خوش آئند رہا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…