اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

ایل او سی پر اشتعال انگیزی،پاکستا ن نے بھی بھارتی عقل ٹھکانے لگا دی،زبردست جواب

datetime 29  جولائی  2019 |

اسلام آباد(سی پی پی)لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال انگیزی کے خلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 28 جولائی کو کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ترجمان ڈاکٹر فیصل کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر

کو بلااشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا جس میں کہا گیا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ بانڈری پر بھارتی افواج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، بھارت 2003 کے سیز فائر معاہدے کا احترام کرتے ہوئے اپنی افواج کو کنٹرول لائن پر امن قائم رکھنے کا پابند کرے، شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ترجمان نے کہا کہ نیزہ پیر سیکٹر میں بھارت فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون شہید اور 3 شہری زخمی ہوئے تھے جب کہ کیلر سیکٹر میں منیر حسین زخمی ہوا۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…