جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

فضل الرحمان آج کل بے روزگار، مدرسوں کے بچوں کو استعمال کر کے حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں کر سکتے، مولانا کی دھمکیوں پر فیاض الحسن چوہان بھی بھڑک اٹھے

datetime 29  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے لیکن کسی سزا یافتہ شخص کو جلسے جلوسوں کی اجازت نہیں دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان آج کل بیروزگار ہے۔ سیاست میں رہنے کیلئے مدرسے کے بچوں کااستعمال کررہے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہان نے بلوچستان اور شمالی وزیر ستان میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحم نے اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں۔

مولانا کا کام اللہ کا پیغام پھیلانا ہے لیکن وہ آج کل بے روزگار ہیں ان کا کام نوازشریف اور آصف زرداری کا پیغام ایک دوسرے کو پہنچانا ہے۔ مولانا فضل الرحمن مدرسوں کے بچوں کو استعمال کر کے حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کا شوق ضرور پورا کرے لیکن بیگم صفدر اعوان جرائم پیشہ لوگ نہ آئے جس کو سزا ہو وہ مجرم ہوتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی چالیس سال کی سیاہ کاری یاد کرکے یوم سیاہ جبکہ حکومت نے یوم تشکر منایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…