پیر‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میں غیرملکی خاندانوں کو ورک پرمٹ جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی، تفصیلات جاری

datetime 28  جولائی  2019 |

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں قیام پذیرغیرملکی خاندانوں کے لیے حکومت کی طرف سے ایک نئی خوش خبری سنائی گئی ہے۔ امارات کی حکومت نے مملکت میں رہنے والے غیرملکی خاندانوں کو وہاں پر مشروط طور پر کاروبارمیں حصہ لینے اوراپنے اقارب کو ورک پرمٹ جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

عر ب ٹی وی کے مطابق اماراتی وزارت برائے افرادی قوت وآباد کاری ناصر الھاملی نے ایک بیان میں بتایا کہ ملک میں رہنے والے غیرملکی خاندان اپنے قریبی اقارب کو کام کاج کے لیے ان کے پسند کے شعبوں میں بھرتی کرانے کی خاطر ورک پرمٹ جاری کرنے کامجاز قرار دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد غیرملکی خاندانوں کو معاشی اور مالی طورپر مستحکم کرنا ہے۔حال ہی میں اماراتی وزیر برائے افرادی قوت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مملکت میں محدود پیمانے اور مشروط طور پر ورکنگ پرمٹ جاری کرنے کیعمل کا آغاز کردیا گیا۔ اس اعلان کے بعد مملکت میں رہنے والے غیرملکی خاندان مخصوص قواعد وضوابط کے تحت اپنے اقارب کو بیرون ملک سے کام کاج کے لیے ورکنگ پرمٹ دلا سکیں گے۔ اس سے قبل اماراتی حکومت نے ملک میں مقیم غیرملکی خاندانوں کو اپنی خواتین کو مستحکم کرنے کے لیے انہیں ملک میں لانے کی اجازت دی تھی مگر اب مرد حضرات کو بھی یہ اجازت حاصل ہوگئی ہے۔امارات کے سیکرٹری برائے افراد قوت سیف السویدی نے بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد ملک میں رہنے والے غیرملکی خاندانوں کو مالی اور معاشی طور پر مستحکم کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔نئے اصول کے تحت ورکنگ پرمٹ کی دو سال کے لیے فیس 300 درہم ہوگی چاہے امیدوار کسی خاص پیشے میں مہارت رکھتا ہے یا نہیں جب کہ ماضی میں یہ فیس پیشے اور آمدن کے اعتبار سے300 درہم سے پانچ ہزار درہم کے درمیان تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…