ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شبلی فراز کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کس کی مرضی سے ہوئی؟ وہ خود نہیں ملے بلکہ انہیں کس نے بھیجاتھا؟فواد چوہدری کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیرریلوے شیخ رشید کی طرف سے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات پر شبلی فراز کی کھنچائی سے متعلق خبرکی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ شبلی فراز کی اپوزیشن رہنما مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پارٹی قیادت کی مرضی سے ہوئی ہے۔ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ شبلی فراز مولانا فضل الرحمان سے خود نہیں ملے بلکہ انہیں پارٹی قیادت نے بھیجا۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی

زیرصدارت اجلاس میں نہ صرف اپوزیشن کو ریلی اور جلسوں کی آزادی دینے کا فیصلہ ہوابلکہ اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف گزشتہ ہفتے قائم مقدمات ختم کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔فوادچوہدری نے کہا کہ عرفان صدیقی کو ہتھکڑی نہیں لگنی چاہیے تھی لیکن ان کی گرفتاری کا احتساب یا سیاسی انتقام سے کوئی تعلق نہیں۔مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد دھرنے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے دھرنے میں لوگ خود آئے مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرر ہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…