پختونخوا حکومت پھر بازی لے گئی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شاندار سہولت متعارف،پوری دنیا میں پذیرائی

28  جولائی  2019

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے بارشوں اور سیلاب کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے موبائل ایپ متعارف کروا دی۔خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں حالیہ موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ایمرجنسی الرٹ پی ڈی ایم اے کے نام سے موبائل ایپ تیار کی گئی، موبائل ایپ پر موسمی صورت حال، خبرداری، حادثات اور قدرتی آفات سے متعلق نقشے اور امدادی کاروائیوں کی تازہ ترین

معلومات دستیاب ہوں گی۔صوبائی محکمہ ریلیف کے مطابق ایمرجنسی الرٹ سے متعلق ایپ پی ڈی ایم اے کی تیار کردہ ایپ کو پلے سٹور سے با آسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے، معلومات اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دی گئی ہیں۔ شہریوں نے الرٹ سروس متعارف کروانے کے اقدام کو سراہا۔محکمہ ریلیف کے مطابق قدرتی آفات سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی اس ایپ کو خیبرپختوں خوا سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…