کرتارپور راہداری منصوبہ،دنیا بھر کے سکھوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

28  جولائی  2019

نارووال(این این آئی)کرتارپور راہداری منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کرتارپورکوریڈورتکمیل سے گوردوارہ نیا شہر دیکھنے کو ملے گا، درشن پوائنٹ زیرو لائن ٹرمینل پرکام تیزی سے جاری ہے جبکہ کرتارپور راہداری سڑک پرکارپٹنگ کا کام شروع کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گوردوارہ سے زیرو لائن تک تمام سڑکیں مکمل کی جا رہی ہے، کوریڈور سڑک پر دریائے راوی کا پل تعمیرکرلیا گیا، یاتریوں کی رہائش، لنگر خانے کا 70 فیصد کام مکمل ہوگیا۔

گوردوارہ داخل ہونے والی پہلی چیک پوسٹ کی سڑک مکمل ہوگئی۔یاد رہے کہ رواں ماہ 14 جولائی کو کرتارپور راہداری منصوبے پر پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور واہگہ بارڈر پر ہوا تھا، 13 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی سارک اور ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے جبکہ 8 رکنی بھارتی وفد کی نمائندگی جوائنٹ سیکرٹری خارجہ دیپک متل نے کی تھی۔پاکستانی اور بھارتی حکام نے کرتارپور راہداری کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے معاہدے کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…