اسلام آباد(صباح نیوز)اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سینیٹ کا غیر معمولی اجلاس یکم اگست کو طلب کر لیا گیا ہے ارکان اکٹھے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے جائیں گے اور تمام ارکان کو مشترکہ اجلاس میں جمع کیا جائے گا ،تمام جماعتوں کے قائدین نے اپنی اپنی جماعتوں کے ارکان سینیٹ کو ہر صورت میں اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے ۔اجلاس اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق چیئرمین سینیٹ کے امیدوار میر حاصل بزنجو اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کی
مشترکہ صدارت میں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سینیٹ سے ان جماعتوں کے قائدین نے براہ راست رابطے کیے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول زرداری اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین یکم اگست کو اسلام آباد میں موجود ہوں گے اور ممکنہ طور پر اس روز پارلیمنٹ ہائوس نہ آنے والے ارکان سے ہنگامی طور پر رابطے کر کے ان کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا ۔اس ضمن میں حکمت عملی طے کر لی گئی ہے ۔