منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موجودہ حکومت کے دور میں 10 نئی ٹرینیں چلائی گئیں،کتنی ٹرینیں نقصان   اورکتنی منافع میں چل رہی ہیں؟افسوسناک انکشافات

datetime 27  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) موجودہ حکومت کے دور میں 10 نئی ٹرینیں چلائی گئیں جن میں 7ٹرینیں نقصان میں اور3منافع میں چل رہی ہیں، آن لائن کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف کے دور میں 10نئی ٹرینیں چلائی گئیں ہیں

جن میں سے7ٹرینیں نقصان اور تین منافع میں چل رہی ہیں، جون کے مہینے میں جناح ایکسپریس پر100ملین روپے خرچ کیے گئے جبکہ355ملین روپے کی آمدنی ہوئی اور منافع 255ملین روپے ہوا ہے، رحمان بابا ایکسپریس پر338ملین روپے جون کے مہینے میں خرچ ہوئے،533ملین روپے آمدنی ہوئی اور منافع 195ملین روپے ہوا ہے، فیصل آباد ایکسپریس پر62ملین روپے خرچ ہوئے67ملین آمدنی ہوئی اور منافع 5ملین، راولپنڈی ایکسپریس پرجون کے مہینے میں 93ملین خرچ ہوئے77ملین آمدنی ہوئی اور نقصان16ملین روپے کا ہوا ہے، تھل میانوالی ایکسپریس پر83ملین خرچ ہوا72ملین آمدنی ہوئی اور نقصان 11ملین کا ہوا، فیصل آباد نان سٹاپ پر60ملین جون کے مہینے میں خرچ ہوئے آمدنی 47ملین جبکہ نقصان 13ملین روپے کا ہوا ہے، مانجود ڑو پسنجر ٹرین پر 84ملین روپے خرچ ہوئے آمدنی39ملین جبکہ نقصان45ملین روپے کا ہوا ہے،روہی  پسنجر ٹرین پر52ملین خرچ ہوئے آمدنی33ملین روپے اور نقصان 19ملین روپے کا ہوا ہے، سندھ ایکسپریس پر 136روپے خرچ ہوئے118ملین آمدنی ہوئی118 کا نقصان ہوا ہے، شاہ لطیف ایکسپریس پر60ملین خرچ ہوئے آمدنی 53ملین اور نقصان 7ملین روپے کا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…