پیر‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2024 

نیب نے مریم نواز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 27  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب)نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطاق ایک روز قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مریم نواز کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کروانے پر نیب کی جانب سے قانونی کارروائی کرنے کے لیے درخواست جمع کروائی گئی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ نیب نے نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، یوسف عباس اور دیگر کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔خیال رہے کہ پہلی مرتبہ نیب نے یوسف عباس کو نیب کی مشترکہ تفتیشی ٹیم (سی آئی ٹی)کے سامنے پیش ہو کرپنا بیان ریکارڈ کروانے کا حکم دیا تھا۔نیب کی جانب سے کہا گیا کہ انہیں متعدد کروڑوں روپے کے ٹیلی گرافک منتقلی (ٹی ٹیز)کی نشاندہی کی ہے جو شریف خاندان اور چوہدر شوگر ملز کے دیگر مالکنان کی جانب سے بھیجی گئی تھیں جن میں مریم نواز بھی شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں تحقیقات کی گئیں تو چوہدری شوگر ملز کے مالکان کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد بھی سامنے آئے۔نواز شریف کے مرحوم بھائی عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس کو ارسال کیے گئے طلبی نوٹس میں نیب کا کہنا تھا کہ ‘متعلقہ حکام کو چوہدری شوگر ملز کے مالکان کی جانب سے نیب آرڈیننس 1999 اور انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت منی لانڈرنگ کا ادراک ہوا ہے۔’نوٹس میں یوسف عباس سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ برآمد کی مد میں آنے والی رقوم، بینک اکانٹس، برآمد کنندہ ملک اور برآمد کی جانے والی چینی کے معیار کے بارے میں حکام کو آگاہ کریں۔انہیں متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر وہ تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے تو ان کے خلاف نیب آرڈیننس کے سیکشن 2 تحت کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…