اسلام آباد:(اان لائن)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری سے بھینس چوری کے مقدمے کی یاد تازہ ہو گئی نیب، پولیس،ایف آئی اے اور اے این ایف کو استعمال کیا جا رہا ہے عرفان صدیقی کو وزیرد اخلہ اعجاز شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر گرفتار کروایا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی نوازشریف کے دیرینہ ساتھی ہیں اور یہی عرفان صدیقی کا قصور ہے کہ وہ نوازشریف کے ساتھ ہیں۔ ان کی گرفتاری سے بھینس چوری کے مقدمے کی یاد تازہ ہو گئی، عرفان صدیقی کے خلاف جعلی ایف آئی آر کٹوائی گئی، جس گھر پر انہیں جیل بھیجا گیا وہ ان کی ملکیت ہی نہیں، کرایہ داری معاہدہ بھی عرفان صدیقی کے نام نہیں ہے ان کے بیٹے نے یہ گھر 20 جولائی کو کرائے پر دیا۔ عرفان صدیقی کو اعجاز شاہ نے عمران خان کے حکم پر گرفتار کروایا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جس کے ساتھ نواز شریف کا نام جڑا ہے وہ جیل جا رہا ہے، اس کے لیے نیب، پولیس،ایف آئی اے اور اے این ایف کوخوب استعمال کیا جا رہا ہے، ملک نہیں چلا سکتے تو کتنوں کو ہتھکڑیاں لگائیں گے؟، علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو این آر او دینے کے خلاف احتجاج جاری رہے گا مریم اورنگزیب نے کہا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری سے بھینس چوری کے مقدمے کی یاد تازہ ہو گئی نیب، پولیس،ایف آئی اے اور اے این ایف کو استعمال کیا جا رہا ہے عرفان صدیقی کو وزیرد اخلہ اعجاز شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر گرفتار کروایا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی نوازشریف کے دیرینہ ساتھی ہیں اور یہی عرفان صدیقی کا قصور ہے کہ وہ نوازشریف کے ساتھ ہیں۔