ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شریف خاندان کی جیل میں ملاقات، نوازشریف کی شہبازشریف کو حکومت کے خلاف بڑے اقدام کی ہدایت

datetime 27  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ نیازی حکومت اپوزیشن کی للکار سے خوفزدہ ہو گئی ہے اور جلد ان کا پروپیگنڈہ منطقی انجام تک پہنچے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالا ت کااظہارانہوں نے جیل میں اہل خانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شہبازشریف نے نواز شریف کو ملک کے چاروں صوبائی درالحکومتوں میں یوم سیاہ پر ہونے والے جلسوں پر بریفنگ دی۔ شہبازشریف نے سول لائن سمیت لاہور کے دیگر تھانوں میں ان سمیت دیگر لیگی رہنماوں و کارکنوں پر درج

ہونے والے مقدمات سے بھی نوازشریف کو آگاہ کیا۔نوازشریف نے شہبازشریف کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کے لئے سرگرم رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت اپوزیشن کی للکار سے خوفزدہ ہو گئی ہے، جلد ان کا پروپیگنڈہ منطقی انجام تک پہنچے گا۔نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کا طبی معائنہ بھی کیا اور ڈاکٹر عدنان نے ایک بار پھر نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی جب کہ شریف خاندان نے نوازشریف کے ساتھ پرہیزی کھانا بھی کھایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…