اسلام آباد (این این آئی)یکم اگست کو ہونے والے سینیٹ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحاریک عدم اعتماد پیش کی جائیں گی۔ذرائع سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق یکم اگست کے اجلاس کے لیے ایجنڈہ تیار کر لیا گیا ہے، ایجنڈے کی رو سے پہلے چیئرمین کو ہٹانے کی تحریک پیش ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں
ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کیخلاف تحریک پیش کی جائے گی۔صدر مملکت عارف علوی کو اجلاس کے پریزائیڈنگ افسر کے تقرر کے لیے سمری بھیجی جاچکی ہے۔ذرائع سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق پریزائیڈنگ افسر کا تقرر صدر کی صوابدید ہے اور کوئی نام تجویز نہیں کیا گیا، پریزائیڈنگ افسر کی منظوری کے بعد اجلاس کا ایجنڈا جاری کیا جائیگا۔یاد رہے کہ حزب اختلاف نے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے 09 جولائی 2019 کو سینیٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی تھی۔ قرارداد پر 44 سینیٹرز نے دستخط کیے تھے۔چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے جواب میں حکومت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف جمع کرائی گئی قرارداد پر 26ارکان نے دستخط کئے تھے۔چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے جواب میں حکومت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف جمع کرائی گئی قرارداد پر 26ارکان نے دستخط کئے تھے۔