پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ناران کاغان کی سیر کو نکلنے والوں کیلئے اہم اعلان،لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق ہونیوالوں کی تفصیلات جاری

datetime 27  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ناران کاغان روڈ کلیئر کر دیا گیا ہے ٹریفک کی روانی بحال کی جا رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جلکنڈ کے قریب بہت بڑی لینڈسلائیڈنگ ہوئی تھی جسے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کی امدادی ٹیموں نے سلائڈنگ ہٹا کر روڈ کو کلیئر کردیا تاہم دونوں طرف گاڑیوں کے رش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بحال نہیں ہوئی ہے جس کو بحال کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ کمشنر ہزارہ ڈپٹی کمشنر

مانسہرہ بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں۔لینڈ سلائیڈنگ میں دو جاں بحق ہونے والے افرادکا تعلق پنجاب سے ہے اور دونوں بھائی ہیں۔جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔گزشتہ دنوں بارشوں کی وجہ سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دو کا تعلق ایبٹ آباد، ایک کا شانگلہ اور ایک کاتعلق بونیر سے ہے۔ پی ڈی ایم اے کی طرف سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔جس میں خصوصی طور پر پہاڑی علاقے کے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…