منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کی حکومت کا ایک اور احسن اقدام ، سکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو کرنے کا اعلان

datetime 27  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پنجاب حکومت نے اگلے سال سے پرائمری سکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اساتذہ اور بچوں کا سارا وقت مضمون کو سمجھنے کی بجائے ترجمہ کرنے میں صرف ہو جاتا ہے، اس وجہ سے بچے کچھ نیا سیکھ نہیں پاتے، اگلے تعلیمی سال مارچ 2020 سے پنجاب کے پرائمری سکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو کر دیا جائے گا۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں احتجاج کا دم خم ہے نہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا، یوم سیاہ کی نا کامی اپوزیشن کیلئے نوشتہ دیوار ہے، اپوزیشن صرف اقتدار کیلئے بے چین ہے، پاکستان کے عوام انتشار کی سیاست نہیں چاہتے، قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پر پورا اعتماد ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا مخالفین کے پاس پاکستان کو آگے لے جانے کا کوئی ایجنڈا نہیں، یہ عناصر ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ذاتی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…