پشاور(آن لائن) کامرہ ماڈل ٹاؤن، اٹک کے ما لکان و انتظامیہ و دیگر افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز ۔ چیئرمین قومی احتسا ب بیورو جسٹس جاوید اقبال کے ویژن” احتساب سب کے لئے “کو عملی جامہ پہنانے کے لئے قومی احتساب بیورو کوشاں ہے، اس سلسلے میں قومی احتساب بیورو خیبر پختو نخوا نے کامرہ ما ڈل ٹاؤن اٹک کے مالکان، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف سوسائٹی ہذا میں پلاٹ کی خرید و فروخت میں عوامی دھوکہ دہی کے الزام میں تفتیش کا آغاز کردیاہے۔ تمام متاثرہ افراد جو کہ مذکورہ ہ
اؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کے حصول کے لیے اپنی رقوم جمع کروا چکے ہیں اور انہیں ابھی تک پلاٹ یا رقم واپس نہیں ملی وہ افراد اپنی شکایات ادارہ ہذا کی ویب سائٹ (www.nab.gov.pk) پر دئیے گئے پر وفا رمہ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر، (کوارڈنیشن) انوسٹی گیشن ونگ 3، قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا واقعہ پی ڈی اے کمپلیکس، بلاکIII-، فیز V- حیات آباد پشاور میں دفتری اوقات کے دوران مورخہ19 اگست 2019تک جمع کروا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے متعلقہ فون نمبر091-9217554 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔