کراچی (این این آئی) ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کی خصوصی مہم کی خلاف ورزی پر 25 روز کے دوران شہریوں کے ساڑھے 5 کروڑ سے زائد کے چالان کردیئے جبکہ رانگ وے مہم میں صرف 4 روز میں 50 لاکھ روپے کے قریب چالان ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم میں تاریخ کے سب سے بھاری چالان کئے گئے ، 25 روز کے دوران شہریوں کیساڑھے 5 کروڑ سے زائد کیچالان کئے ، جبکہ رانگ وے مہم میں صرف 4 روز میں 50 لاکھ روپے کے قریب چالان کئے۔کراچی کے
7 اضلاع کی 25 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے بتایا ہیلمٹ نہ پہننے والے شہریوں کے3 لاکھ40 ہزار 669 چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ 20 ہزار 548 موٹرسائیکلیں ضبط کی گئی۔جاوید مہر کے مطابق ہیلمٹ مہم میں کل کی تاریخ تک 5 کروڑ 11 لاکھ کے چالان کئے جبکہ رانگ وے کی خلاف ورزی پر صرف 4 روز میں 40 لاکھ 94 ہزار کے چالان کیے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا رانگ وے پر 18 ہزار 9 سو 22 شہریوں کے چالان کیے گئے، چالان ایسٹ، ویسٹ، سائوتھ، سٹی، ملیر، سینٹرل ، کورنگی میں کیے گئے۔