لینڈ مافیا نے نئی داستان رقم کردی،800 سرکاری پلاٹوں پر قبضہ جما لیا

26  جولائی  2019

کراچی(این این آئی)کراچی میں لینڈ مافیا نے کے ڈی اے کا پورے انڈسٹریل زون پر قبضہ کرکے نئی داستان رقم کردی۔ دس ارب روپے کے 800 پلاٹس پر فیکٹریاں تونہ بن سکیں مگر انتظامیہ نے انڈسٹریل زون کو خود ہی “نوگوایریا” قرار دے دیا۔کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی کراچی کے علاقہ سرجانی ٹائون کے سیکٹر 8 اور 9 میں کے ڈی اے سمیت کوئی سرکاری ملازم نہیں جاسکتا۔کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 1985 میں ایک ہزاراور 500 گزکے 800 سے زائد پلاٹس فیکٹریوں

کے لیے مختص کیے تھے لیکن لینڈ مافیا نے تمام منصوبے خاک میں ملا دیے۔ اب یہاں سرکاری نہیں بلکہ لینڈ مافیا کا کنٹرول ہے۔یہاں کا لینڈ مافیا اتنا طاقتور ہے کہ خود کے ڈی اے نے ہی انڈسٹریل زون کو نوگو ایریا قرار دے دیا۔اسکیم 41 کے ایگزیکٹو انجینئر محسن رضا نے اس ضمن میں بتایاکہ ایک ہزار اور پانچ سو گز کے آٹھ سو سے زائد پلاٹس ہیں۔ جن میں نوے فیصد پر قبضہ ہوچکا ہے۔ ہم نے رینجرز، پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ کو خط لکھا ہے کہ آپ ہماری مدد کریں۔ اس کی ٹرانزیکشن سے کے ڈی کو بھی آمدنی ہوگی جبکہ انڈسٹریل زون کے قیام سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…