اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم جیلیں بھر دیں گے لیکن حکومت کو نہیں مانیں گے۔عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر پشاور میں اپوزیشن جماعتوں نے احتجاجی جلسہ منعقد کرکے یوم سیاہ منایا۔ جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان ، احسن اقبال، اسفند یار ولی، آفتاب شیرپاؤ، نیر بخاری نے حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اپوزیشن نے اسلام آباد کی کال دی تو حکومت کو گھرجانے
سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم جیلیں بھر دیں گے لیکن حکومت کو نہیں مانیں گے، 25 جولائی کے انتخابات جعلی تھے، اب پورے ملک میں عمران خان سلیکٹیڈ نہیں ریجیکٹڈ ہوگئے ہیں۔جبکہ یوم سیاہ جمعیت علمائے اسلام (ف) فضل الرحمان بڑی تعداد میں کارکنان جمع کرنے کامیاب ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد بتائی گئی ، ریلی کی تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔