لاہور (این این آئی) ورلڈ ٹریفک انڈیکس رپورٹ 2019 جاری کردی گئی ،لاہور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے82ویں نمبر پر آگیا۔سال2018 کی رپورٹ کے مطابق لاہور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے31ویں نمبر پر تھا۔ورلڈ ٹریفک انڈیکس رپورٹ کے مطابق سال2019 کے دوران شہر میں ٹریفک جام پر واضح کمی آئی۔لاہور میں ٹریولنگ ٹائم دنیا کے اکاسی ترقی یافتہ شہروں سے بہتر ہے۔
لاہور آج ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے پہلے سے زیادہ محفوظ شہر ہے۔ادارہ جاتی اصلاحات،موثر پٹرولنگ،مانیٹرنگ اور چیکنگ سے ٹریفک میں بہتری آئی،بدترین ٹریولنگ ٹائم کے حوالے سے سری لنکا کا شہر کولمبوپہلے،ڈھاکہ دوسرے،کولکتہ تیسرے نمبر پر،امریکن سٹی لاس انیجلس نویں،استنبول بارہویں،ماسکو اکیسویں نمبرپر،شنگھائی چھتسویں نمبر،ٹورنٹو بیالیسویں،سڈنی تنتالیسویں نمبر،کراچی تریسٹھویں نمبرپر ہے۔رپورٹ کے مطابق بہترین ٹریفک مینجمنٹ اور ٹریولنگ ٹائم کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ،آسٹریا،سویڈن اور جرمنی کے شہر سرفہرست ہیں۔ورلڈ ٹریفک انڈیکس کی ویب سائیٹwww.numbeo.comپر رپورٹ پڑھی جاسکتی ہے۔سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہاکہ ورلڈ ٹریفک انڈیکس رپورٹ کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قانون کی پاسداری پر شہریوں جبکہ روڈ سیفٹی کا شعوراجاگر کرنے پر میڈیاکا مشکور ہیں۔شہریوں کی طرف سے ہیلمٹ مہم کا خیر مقدم،83 فیصد ہیڈانجری میں کمی ہوئی۔میڈیا نے ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانے اور قوانین کا شعور اجاگر کرنے میں مثبت کردار ادا کیا۔شہریوں کے تعاون کے بغیر کسی بھی شہر کی ٹریفک میں بہتری نہیں لائی جا سکتی۔ نامناسب روڈانفراسٹریکچر، پارکنگ پلازوں کا فقدان ،تجاوزات اورجلسے جلوس ٹریفک میں خلل کی بڑی وجوہا ت ہیں۔