اسلام آباد(آن لائن) مشکوک گاڑی اہم شخصیات کو گرفتار کرنے والے نیب افسر کا پیچھا کرنے لگی‘نیب کی شکایت پر تھانہ گولڑہ میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جنجوعہ کا دفتر سے
گھر جاتے مشکوک گاڑی نے تعاقب کیا، گاڑی نمبر اے اے جی 712 کے تمام شیشے کالے تھے۔نیب ذرائع کے مطابق اسد جنجوعہ نیب راولپنڈی کی چھاپہ مار ٹیم کے سربراہ ہیں، اسد جنجوعہ نے ہی آصف زرداری، فریال تالپور اور شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا۔