بھوانہ (آن لائن) شریف خاندان نے رمضان شوگر مل پر کسانوں کا ممکنہ حملہ رکوانے کے لئے بھاری اسلحہ اور آتشیں سامان مل کے اندر پہنچا دیا ہے۔ شوگر مل کے اندراسلحہ اور دیگر آتشیں سامان ڈی پی او چنیوٹ کی نا اہلی اور ڈی سی کی بدنیتی اور فرائض سے غفلت کا نتیجہ ہے جبکہ حکومت پنجاب نے
اس سلسلے میں چنیوٹ انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔ بھوانہ چنیوٹ اورجھنگ سے ہزارں گنا کاشتکاروں نے اعلان کر رکھا ہے کہ عدم ادائیگی کے نتیجے میں رمضان شوگر مل کو آگ لگا دیں گے۔ جمعرات کے روز چنیوٹ روڈ سے دو ٹرک شوگر مل کے اندر داخل ہوئے ہیں جن میں بھاری اسلحہ اور آتشیں سامان تھا یہ اسلحہ مقامی مل منیجر اوراعلیٰ افسران کی سربراہی میں لایاگیا ہے جبکہ شریف خاندان کے بدمعاش اور کرایہ کے قاتل بھی مل کے اندر پہنچا دیئے گئے ہیں یہ تمام غیر قانونی اقدامات گنا کے کسانوں کو ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے کئے جا رہے ہیں۔ مقامی کسانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم عمران خان سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ وہ گنا کی ادائیگی کرائیں ورنہ کسان اور شریف خاندان کے بدمعاشوں کے مابین شدید خونریزی ہو سکتی ہے۔ شریف خاندان کسانوں کے اربوں روپے ہضم کر چکے ہیں جبکہ عدم ادائیگی پر کسان بھوکوں مر رہے ہیں جبکہ حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت نے بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی ہے۔ جبکہ عدم ادائیگی پر کسان بھوکوں مر رہے ہیں جبکہ حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت نے بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی ہے۔