بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول چھوٹو کو عبرتناک سزا سنادی گئی

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آن لائن) بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول چھوٹو کو 308 سال قید کی سزا سنادی گئی،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دیگر دو ملزمان نعمان اور شیرخان کو بھی 298 /298 سال قید کی سزا سنائی انسداد دہشتگردی عدالت ڈیرہ غازی خان کے ترجمان کی طرف سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا گیاہے کہ ملزمان پر ضلع راجن پور کے کچہ کے علاقہ میں

پولیس پیکٹ پر فائرنگ کرنے کاالزام عائدکیا گیا تھا۔ ملزمان کی فائرنگ سے ایایس آئی ندیم مزاری اور آصف لانگری شہید ہوئے تھے۔ ملزمان پر آٹھ پولیس اہلکاروں کواغواء کرنے کابھی الزام عائد کیا گیا تھا۔فیصلہ انسداددہشتگردی عدالت کے جج شاکرحسن نے سنٹرل جیل ملتان میں سنایا۔یاد رہے اس سے قبل رواں سال 12 مارچ ملتان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے غلام رسول عرف چھوٹو اور اس کے بھائی پیارا سمیت 20 ملزمان کو 18، 18 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔عدالت نے چھوٹو گینگ، سیکھانی گینگ، اندر گینگ اور چگوانی گینگ سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو جرم ثابت ہونے سزا کا حکم سنایا۔خصوصی عدالت نے 18 سال سے کم عمر دو ملزمان کو 19، 19 مرتبہ عمر کی قید کی سزا سنائی۔راجن پور کے کچے کے علاقے میں واقع دس کلومیٹر طویل جزیرے پر 2016 میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا جس میں فوج، رینجرز اور پولیس نے حصہ لیا تھا۔تین ہفتوں تک جاری رہنے والے ا?پریشن میں اغوا کیے گئے 24 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرایا گیا تھا اور سات پولیس اہلکار جاں بحق بھی ہوئے تھے۔ چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول نے 12ساتھیوں سمیت غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیے تھے۔چھوٹو گینگ کے خلاف راجن پور اور رحیم یارخان پولیس نے 2010 میں بھی ا?پریشن کیا تھا جس کا دورانیہ تین ماہ تھا تاہم اس کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوسکے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…