کراچی(این این آئی) محکمہ موسمیات نے 2 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی، جس کے بعد عید الالضحیٰ 12اگست 2019کو ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نیذی الحج کیچاندکی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا دو اگست کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالالضحیٰ 12اگست 2019 کو ہوگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ
دو اگست کوبیشترعلاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، 7:17منٹ پر سورج طلوع ہو جائیگا، غروب آفتاب کے بعد چاند 53 منٹ تک افق پر دیکھا جاسکیگا، چاند کی عمر 35گھنٹے 29 منٹ ہوگی۔یاد رہے وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہجری کیلنڈر کیمطابق عیدالاضحی سوموار12 اگست کو ہو گی اور محرم یکم ستمبر بروز اتوار کو ہو گا۔