اسلا م آباد 25 جولائی 2019 :ZONG 4G پاکستان کا نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک تیز ترین فائبر آپٹک انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والا پاکستان کا واحد ٹیلی کام آپریٹربن گیا ہے ۔ بین الاقوامی معیار کے ٹیلی مواصلاتی نیٹ ورک اور بنیادی ڈھانچہ کی بدولت ، ZONG 4G لایا ہے برق رفتار انٹرنیٹ اپنے قابل احترام صارفین کے لئے تاکہ وہ فائبر آپٹک کے ذریعے اس بے مثال سہولت کے تجربہ سے لطف اندوز ہو سکیں ۔
پاکستان میں 4G کے بانی کی حیثیت سے ، ZONG 4G نے اپنی انفرادیت و شناخت بطور ٹیلی مواصلات و بر ق رفتار ڈیٹا نیٹ ورک چیمپئن قائم رکھی ہے ۔ ZONG 4G پاکستان میں براہ راست گھر تک ZONG Fiberکی اعلی ترین فائبر آپٹک انٹرنیٹ سہولت مہیا کرنے والا واحد آپریٹر بن چکا ہے ۔ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کو تیز ترین نیٹ ورک سے لیس کرنے کے لئے ، ZONG Fiber کا برق رفتار انٹرنیٹ ملک بھر کے گھروں کو” فائبر سے گھر تک انٹرنیٹ “کے ذریعے جوڑنے کاعمل سر انجام دے گا ۔ اس سہولت کی وجہ سے ملک میں انٹر نیٹ صارفین کو ایک انقلاب آفرین تجربہ میسر ہو گاجس کا سہرا پاکستان کے ایوارڈ یافتہ نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورکZONG 4G کو جاتا ہے ۔ ” یہ اتقاء ہمارے لئے ایک غیر معمولی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ZONG Fibre کی بدولت ہم اپنے محترم صارفین کے گھروں تک براہ راست انٹر نیٹ کی سہولت مہیا کر سکیں گے۔ عوام کو خود مختار اور باشعور بنانے کے ہدف پر کاربند ہم پاکستان کے عوام کو ایک پائیدار اور ممتاز ترین انٹرنیٹ ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں “۔ZONG 4G کے چیئر مین و سی ای او ، Wang Hua نے کہا ۔ ZONG Fibreکی رسمی افتتا حی دو روزہ تقریب کراچی میں منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک کی جانب سے فراہم کی جانے والی تیز ترین فائبر انٹرنیت سہولت کا باقائدہ افتتا ح کیا جائے گا ۔ ابتدائی طور پر یہ سہولت کراچی شہر کے چند مخصوص علاقوں کو مہیا کی جائے گی ۔ مزید براںپہلے ایک سو کنکشنز کو مفت تنصیب کی سہولت دی جائے گی ۔
پاکستان کے سو لہ کڑور سے زائد موبائل فون استعمال کرنے وا لے اور آبادی کا 60% حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہونے کی بدولت پاکستان کے پاس اپنے ٹیلی مواصلاتی بنیادی ڈھانچہ کو ترقی دینے ، موبائل فون کی سہولت ملک کے ہر کونے میںپہنچانے اور اپنے صارفین کی تمام ضروریا ت کو بخوبی پورا کرنے کا زبردست موقعہ موجود ہے ۔ 4G ٹیکنالوجی کے بانی کی حیثیت سے ZONG 4G کا ہدف ہے کہ ملک کی امکانی طاقت کو سچائی میں بدل دیاجائے۔ ملک کی آبادی کی ضروریا ت کے عین مطابق ZONG 4Gتعلیمی ،معلوماتی اور تفریحی شعبہ جات میں خدمات فراہم کرنے کی ایک مرکزی حیثیت رکھتا ہے ۔ZONG 4G بے مثال تخلیقا ت اور باکمال سہولیات مہیا کرتے ہوئے مسلسل ملک کے مستقبل کا قائد بنا رہے گا ۔ ZONG 4G کی ایوارڈ یافتہ خدمات پاکستان میں جدت کو ہمیشہ فروغ دیتی رہیں گی اورصارفین کو بہترین ٹیکنالوجی فراہم کرتی رہیں گی۔