اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فریال تالپور کے پالتو کتے نے نیب کے تفتیشی افسر کو کاٹ لیا، نیب کے تفتیشی افسر مجتبیٰ خان زرداری کی ہمشیرہ کی ڈیفنس کراچی کی رہائش گاہ پر موجود تھے، زخمی ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی فوری ویسینیشن کی گئی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کتا ایک وفادار جانور ہے جب کوئی اس کے مالک یا مالکن کو چھیڑے تو وہ خاموش نہیں رہتا، کچھ اسی طرح فریال تالپور کے
خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے افسر کے ساتھ بھی ہوا، نیب کے تفتیشی مجتبیٰ خان جب کراچی ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ پہنچے تو فریال تالپور کے کتے نے ان پر حملہ کر دیا، اس موقع پر تفتیشی افسر نے بہت شور مچایا لیکن ان کی دادرسی نہ ہو سکی، مجتبیٰ خان کو زخمی حالت میں قریب ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر فریال تالپور کو پروڈکشن آرڈر کے تحت کراچی لے کر گئے تھے جن کو اب واپس اسلام آباد پہنچا دیاگیا ہے۔