پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں سکیورٹی ہائی الرٹ،بڑا حکم جاری کردیاگیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن کی طرف یوم سیاہ کی کال پر لا اینڈ آڈر کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار نے ہدایات جاری کر دی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت سلام آبادکی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اس سلسلہ میں تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے کہاکہ کسی بھی ہنگامی اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی نفری کو سٹینڈ بائی رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ داخلی وخارجی راستوں اور تمام اندرونی و بیرونی ناکہ جات

پر چیکنگ سخت کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ حساس مقامات، اہم سرکاری و نجی املاک، مذہبی عبادتگاہوں کے اردگرد پٹرولنگ کو مزید موثر کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کی مکمل حفاظت کی جائے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں تمام مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کی رونی کو برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ تمام ایس پیز کسی قسم کے ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنے اپنے زون کی خود نگرانی کریں۔انہوں نے کہاکہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…